جیا بچن کا نئی فلم میں منفرد انداز، پوسٹر وائرل

جیا بچن کو آخری بار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں دیکھا گیا تھا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن اپنی نئی فلم ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘ میں ایک منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم میں جیا بچن کے ساتھ سدھانت چترویدی اور ومیکا گببی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ سے دو تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں جیا بچن ایک نئے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ فلم میں ایک گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ تصاویر میں سدھانت اور ومیکا کو پس منظر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پروڈیوسرز نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت اور ہنسی کا دروازہ کھولو‘۔

یاد رہے کہ ’دل کا دروازہ کھول نا ڈارلنگ‘ 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی اس فلم کو وکاس بہل ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور ان دنوں گوا میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ جیا بچن کو آخری بار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے دھن لکشمی رندھاوا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی شامل تھے۔

Load Next Story

پاکستان