تحفے میں ملنے والے لاٹری کے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر جتوا دیے

خاتون کو ان کے بیٹے نے سالگرہ کے موقع پر لاٹری ٹکٹ کا تحفہ دیا

امریکا میں ایک خاتون نے سالگرہ کے تحفے میں ملنے والے لاٹری کے ٹکٹ سے دو لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

امریکی ریاست ارکنساس سے تعلق رکھنے والی جی اسمتھ نے بتایا کہ ان کا بیٹا (جو باقاعدگی سے لاٹری کھیلتا ہے) اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو تحفتاً لاٹری کے ٹکٹ دیتا ہے۔

اس نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر 10 ڈالر اسکریچ آف ٹکٹ خرید کر بطور تحفہ دیا ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا بیٹا ہے، وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتا ہے۔

جی اسمتھ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنا بڑا انعام نکلے گا۔

Load Next Story