جارجیا میں اپوزیشن رکن نے دھاندلی پر الیکشن کمشنر کے منہ پر سیاہی پھینک دی؛ ویڈیو وائرل
جارجیا میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کا الزام کا عائد کرتے ہوئے اپوزیشن کے مشتعل رکن نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کہ جارجیا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نتائج کی توثیق کے اجلاس میں شریک تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ سیاہی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اپوزیشن رکن کا نشانہ چکتا نہیں۔
وائرل وڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے اپوزیشن جماعت کے رکن کا تعاقب کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔