خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، شزا فاطمہ
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
شزا فاطمہ نے قطر میں ڈیجیٹلائزیشن اینڈ وومن ان پولیٹیکس کے عنوان سےمنعقدہ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے اور حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ خواتین کے موبائل فون، آئی سی ٹی کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، خواتین کی سیاست میں آنے کے لیے سماجی، معاشی رکاوٹیں ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا کر مین اسٹریم پولیٹیکس میں لایا جا سکتا ہے۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ خواتین کی ڈیجیٹل اکانومی تک رسائی کے لیے جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائیڈ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم فری لیپ ٹاپ اسکیم ڈیجیٹل ٹولز کی رسائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت اسمارٹ فون فار آل پالیسی پر بھی کام کررہی ہے۔