آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے سات فیصد پر آگئی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، آئی ایم ایف نے کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے معیشت کی بہتری کے لیے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے اس ے علاوہ ٹیکس نیٹ میں اضافی کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے اور موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔