اوکاڑہ میں زمین کے تنازع پر بھتیجوں نے چچا کو قتل کردیا
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں بھتیجوں نے زمین کے تنازع پر اپنے ہی چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ گوگیرہ کی حدود اڈا برج جیوے خان میں زرعی زمین کے تنازعے پر بھتیجوں نے اپنے ہی نوجوان چچا کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اسحاق عرف جموں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جس کے بعد جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردیا۔
ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کے نوٹس اور ہدایت پر پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔