بھارتی فورسز کاغیر پیشہ ورانہ رویہ اور بربریت بے نقاب

بھرتی کے لیے مقابلے میں شریک ہونے والے کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز  کے مظالم کے دردناک مناظر منظر عام پر اگئے.

بھرتی کے لیے مقابلے میں شریک ہونے والے کشمیری نوجوان پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی. جس میں نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔

 بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو بےدردی سے مارا جارہا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی افواج کاغیر پیشہ ورانہ اور پرتشدد رویہ واضح ہے۔

اس سے قبل بھی بھارتی افواج کی بربریت کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے کا سخت نوٹس لیناچاہیے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی خطے اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

Load Next Story