کراچی؛ انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 ارکان گرفتار

ملزمان کا 6 رکنی گروہ بلدیہ اور سائٹ ڈویژن میں گھروں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے

کراچی:

اتحاد ٹاؤن پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے 6 رکنی انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے چار کارندے گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں نصیب اللہ، عزت خان، انعام اللہ اور عابد شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے تھانہ پاکستان بازار کے مقدمہ 510/24 کی چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

 ملزمان کے قبضے سے برآمد دوسری موٹرسائیکل تھانہ قائد آباد کی حدود سے چھینی گئی تھی،ملزمان کی تھانہ سائیٹ بی کے علاقے میں واقع گودام میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوسکی ہے۔

ملزمان کا 6 رکنی گروہ بلدیہ اور سائٹ ڈویژن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

Load Next Story