باڈر ٹریڈز کی بندش سے معاشی بدحالی اور بھوک افلاس میں اضافہ ہوگا، صادق سنجرانی

باڈرز ٹریڈز کی بندش کے بجائے ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرانا چاہیے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے باڈرز ٹریڈ کی اہمیت سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ باڈر ٹریڈز کی بندش سے معاشی بدحالی اور بھوک افلاس میں اضافہ ہوگا۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختوانخواہ میں سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے اور باڈرز ٹریڈز کی بندش کے بجائے ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ باڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں عوام سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے اور بالخصوص بلوچستان میں شدید معاشی بدحالی اور مایوسی پھیلے گی

صادق سنجرانی نے کہا کہ سکت معاشی حالات میں معیشت مزید بے روزگاری اور غربت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی اور اس طرح عوام کے ذریعہ معاش پر قدغن سے ملک کا نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنے گا۔

Load Next Story