سرکاری حج اسکیم، آج سے 3 دسمبر تک درخواستوں کی وصولی

لانگ پیکیج 38 سے 42 دن جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کا ہوگا

معاہدے کے تحت آئندہ حج کے موقع پر 2 لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

سرکاری حج اسکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے شروع ہو گی جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔

اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کیلیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ اسکیم کے ذریعے کسی نامز د بینک میں  4225 ڈالرز  بھجوائیں گے۔ 

ترجمان کے مطابق  لانگ پیکیج 38 سے 42 دن جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کا ہوگا۔

Load Next Story