آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہاں داد خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سپورٹس مین اسپرٹ کی نئی مثال قائم کر دی، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خود باہر بیٹھ کر نائب کپتان سلمان علی آغا کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی۔

کپتان محمد رضوان نے اپنی جگہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے جبکہ سلمان علی آغا بطور  کپتان پہلی بار میدان میں اتریں گے۔

ہوبارٹ میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان کے ساتھ نسیم شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان ڈبیو کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ کپتان رضوان نے آسٹریلیا سے ٹی 20 میں شکست پر مثبت پہلو تلاش کرلیا

سیریز ہارنے کے بعد آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔

پلینگ الیون صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور سفیان مقیم پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 اور دوسرا 13 رنز سے جیتا تھا، پاکستانی ٹیم اب تک کینگروز کو آسٹریلیا میں ٹی 20 میں شکست نہیں دے سکی ہے۔

Load Next Story