امریکا نے یوکرین کو روس کیخلاف طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل استعمال کی اجازت دے دی

یوکرین چند روز میں میزائل استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، امریکی میڈیا

امریکا نے یوکرین کو روس کیخلاف طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل استعمال کی اجازت دے دی

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف یوکرین کو دور مار میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ یوکرین کو میزائل استعمال کرنے کی اجازت کا معاملہ کئی ماہ سے زیر بحث تھا۔

ایک سینیر امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ یہ فیصلہ شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعیناتی کے بعد کیا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس اپنے اہم اہداف کو پہلے ہی میزائل کی 190 میل رینج سے باہر کرچکا ہے۔ یوکرین چند روز میں میزائل استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل امریکا نے فراہم کیے ہیں۔

Load Next Story