ادارے دہشت گردی سے متعلق پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیں، امیر جماعت اسلامی

عوام کے جان و مال کا تحفظ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ادارے دہشت گردی سے متعلق پوری پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیں، پہلے بھی ایکشن ہوئے اب بھی ہورہے ہیں نتائج کیوں نہیں مل رہے۔ 

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی علاقے، کے پی اور بلوچستان مسلسل آگ میں جل رہے ہیں، چوکیاں، انفرا اسٹرکچر، فنڈز موجود ہونے کے باوجود دہشت گرد بلا خوف لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے، اگر  ذمہ داری پوری نہیں ہوگی تو شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور انگلیاں اٹھتی ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ادارے دہشت گردی سے متعلق پوری پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیں،پہلے بھی ایکشن ہوئے اب بھی ہورہے ہیں نتائج کیوں نہیں مل رہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان لڑائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ 

Load Next Story