کراچی میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر کراچی میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شہر قائد میں 18 سے24 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں ہر طرح کے اجتماعات ، مظاہروں ، ریلیوں اورپانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اورغیرملکی شرکا کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔