کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے

اسلام آباد:

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔

Load Next Story