کے پی ہاؤس کارروائی؛ آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کارروائی پر آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کنٹرولر کے پی ہاؤس ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیاس اور فتح اللّٰہ برکی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایس پی اسلام آباد نے 7 صفحات پر مبنی جواب عدالت میں جمع کروایا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے سماعت 21 نومبر 2024 تک ملتوی کردی۔

Load Next Story