دورہ زمبابوے؛ قومی ٹیم آج میلبرن سے ہرارے روانہ ہوگی

سینئیر کرکٹرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ زمبابوے میلبرن سے آج ہرارے ہوگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان، نائب کپتان آغا سلمان، حارث رؤف، عرفان خان، حسیب اللہ، عامر جمال، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، کامران غلام، احمد دانیال، فیصل اکرم، محمد حسنین، قاسم اکرم، شاہنواز دہانی، طیب طاہر، عرفات منہاس، اور عباس آفریدی زمبابوے کا دورہ کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں شریک سینئیر کرکٹرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم پاکستان واپس آئیں گے جبکہ عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عاقب جاوید ٹیم کو ہرارے میں جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں 22 سال بعد فتح سمیٹی اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تاہم ٹی20 سیریز میں گرین شرٹس کو 0-3 سے کلین سوئپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں: رضوان کا زمبابوے سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مزید مواقع دینے کا عندیہ

قومی ٹیم زمبابوے میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
 

Load Next Story