سانحہ لاہور کے ملزم گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد
خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو رعایت نہیں دی جاسکتی، عدالت
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 17 جون کو پولیس کی سرپرستی میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ اور دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے ملزم گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم گلوبٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، مزلم کے وکیل نے موقف اختیا کیا کہ ان کے موکل پرایسی کوئی بھی دفعہ عائد نہیں کی گئی جس کی ضمانت نہ ہوسکے اس لئے عدالت ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ سرکاری وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے مرکزی دفتر اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر موجود رکاوٹیں ہٹانے کے لئے کئے گئے آپریشن کے دوران گلو بٹ نے پولیس کی سرپرستی میں نجی امکال کو نقصڈان پہنچایا تھا