پشاور سے قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی

راولپنڈی:

اے این ایف نے قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے، اس سلسلے میں  6 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 83.3 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اے این ایف حکام نے ہری پور میں کے کے ایچ روڈ پر ملزم سے 1.200 کلوچرس برآمد کرلی، جس میں ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

دیگر کارروائیاں
پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو ہیروئن اور ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 43.200 کلو چرس اور 16.800 کلو افیون برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر کوٹ مومن سرگودھا کے قریب ملزم کے قبضے سے 13.200 کلو چرس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 4.600 کلو چرس برآمد  کرلی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ملزم سے 1.300 کلو آئس برآمد ہوئی ہے۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story