افغان خواتین کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم ’بریڈ اینڈ روزز‘ ریلیز کیلئے تیار
افغانستان کی دستاویزی فلم ’بریڈ اینڈ روزز‘ جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ دستاویزی فلم طالبان کے زیر تسلط افغانستان میں خواتین کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ فلم کی ہدایت کار افغان فلمساز سہرا مانی ہیں، جب کہ جینیفر لارنس اور ملالہ یوسفزئی اس پروجیکٹ کے اہم معاون ہیں۔
یہ دستاویزی فلم 22 نومبر 2024 کو اپیل ٹی وی پلس پر نشر کی جائے گی۔
فلم کہ کہانی تین افغان خواتین ڈاکٹر زہرہ محمدی، شریفا موحدزادہ، اور ترنم سیدھی کے گرد گھومتی ہے جو طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود اپنی مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اسکی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان خواتین نے اپنی زندگیوں کی خود فلم بندی کی ہے، جس سے ان کے حالات اور جدوجہد کی اصل تصویر پیش کی گئی ہے۔