24 نومبر کو فیصلہ ہوگا پی ٹی آئی فرنچائز کس کے پاس جائیگی، مریم اورنگزیب

نند بھاوج کی لڑائی کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے، سینیر وزیر پنجاب

سینیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو فیصلہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی فرنچائز کس کے پاس جائے گی۔

پنجاب کی سینیر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نند بھاوج میں بن نہیں رہی اس لیے وفاق پر چڑھائی کی جا رہی ہے۔ گھر کی 2 خواتین کی لڑائی کو جہاد کا نام دیا جا رہا ہے۔ یہ بنی گالا اور زمان پارک کی لڑائی ہے۔ 24 نومبر کو انتشار پھیلانے کے لیے 24 کروڑ روپے بانٹے گئے۔

مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ جب ملک ترقی کررہا تھا اور ملک میں سی پیک آرہا تھا اس وقت بھی احتجاج کیا گیا۔ آج مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی ہے۔ فارن پالیسی میں بہتری آئی ہے۔ حکومت اورسسٹم پر لوگوں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ پنجاب میں نئے منصوبے شروع ہورہے ہیں تو ترقی اور خوشحالی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ کیا ہم نے کبھی یہ کہا تھا کہ اگر ہمیں رہا نہ کیا تو کے پی کے پر یلغار کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت بلایا تو وہ کہتے ہیں اگر مجھے پکڑا تو آگ لگے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کالز جاتی ہیں زمان پارک پر سب دیکھا۔تمام جماعتیں احتجاج کرتی ہیں مگر ایسا نہیں ہوتا۔ 2017

میں جب ملک ٹھیک ہورہا تھا تو ایک شخص نے حملہ کیا۔  پی ٹی وی پر حملہ ہوا اور سر پھاڑے گئے۔ پہ ٹی آئی کی برباد کردہ اکانومی کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دھرنا، احتجاج آئینی حق ہے۔ دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں۔

Load Next Story