ریاست نے فیصلہ کیا ہے جو ملک کو نقصان پہنچائے گا اسکے کیخلاف ایکشن ہوگا، اختیار ولی

علی امین گنڈا پور 24 نومبر کال کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، رہنما ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے کہا ہے کہ ریاست نے ملک اور دو قومی نظریے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ اختیار ولی نے کہا کہ عمران خان کی مثبت انرجی کا خانہ خالی ہے۔ خیبر پختونخوا کے لوگ بیووقوف نہیں لیکن عمران خان انہیں 3 مرتبہ بیوقوف بنانے میں کامیاب ہوا۔ 24 نومبر حملے کی کال ہے۔ علی امین گنڈا پو 24 نومبر کی کال کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔ یہ 9 مئی کو دہرانا ہوگا پختون ایسی سازشوں سے دور رہیں۔ بشریٰ بی بی نے حلف لیا جو نہیں آئے گا اس کا ایمان نہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی خیبرپختوانخوا کے لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دو قومی نظریہ پر حملہ کرتے ہیں۔ جن امریکی کانگریس ارکان نے خط لکھا وہ ہم جنس پرست ہیں۔ عمران خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کاکہہ کر ووٹ لیے۔فارم 47 پر کام کرنا ہے تو بسم اللہ کے پی سے کریں۔ آپ ہار جائیں تو الیکشن غلط جیت جائیں تو ٹھیک ۔ یہ غیرملکی ایجنٹ ہیں ۔ ان کے تانے بانے وہیں ملتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں کسی نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ نتائج بھگتنے کے لئے تیاررہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے دنیا میں پاکستان کوذلیل  و رسوا کیا اورعالمی  تعلقات خراب کیے۔ پھر بھی آپ کو الیکشن میں کے پی کے کی حکومت دے دی گئی۔ 600 روپے کلو آٹے کا تھیلا یورپی یونین نہیں پاکستانی عوام بھگتتے ہیں جو آپ نے کیا تھا۔ یہ بیرونی ایجنٹ ہیں جنہوں نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔  

Load Next Story