خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں ملتا، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتا۔
ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں پی ٹی آئی کے پروگرام میں تقریر کے دوران شیر افضل مروت اپنی ہی جماعت پر چڑھ دوڑے اور خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ کے پی کے عوام نے تین بار پارٹی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، اگرکارکردگی دیکھی جاتی تو پارٹی کو ووٹ نہ ملتا، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتا۔
شیر افصل خان مروت نے بانڈیاں نمل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔