اسٹاک مارکیٹ  میں بڑی تیزی، انڈیکس میں 97 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی مارکیٹ پر غالب

کراچی:

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی مندی کے بعد آج ایک دم بڑی تیزی کا رجحان آگیا، جس کے سبب انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 244 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95791 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

پھر کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دم بڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور 1642پوائنٹس کے اضافے کے نتیجے میں انڈیکس نے 96000 پوائنٹس کے بعد 97000پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مندی چھا گئی تھی، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، تاہم آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 184 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 95730 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Load Next Story