بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے رسول اکرمﷺ سے متعلق بیان نے مداحوں کا دل جیت لیا

حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے وہ ضروری نہیں

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں رسول اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی عزت اور محبت کسی خاص مذہب یا قوم تک محدود نہیں۔

 انتخابی مہم کے دوران اپنے مسلمان شوہر فہد احمد کے ہمراہ جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے لیے احترام دل میں پیدا ہونے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ کوئی شخص کس قوم یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ان پر لگنے والے مختلف الزامات کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئیں لیکن ایک مسلمان شخص سے شادی کی۔ انہوں نے اپنی شادی پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا اور کہا کہ عقیدت اور محبت انسانی جذبات ہیں جو کسی ذات یا مذہب کی قید میں نہیں آتے۔

سوارا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے 2023 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔ حالیہ دنوں فہد احمد نے مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جس دوران سوارا نے ان کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے شوہر کو خوب سپورٹ کیا۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے