ماہرہ اور ہمایوں کی عمر اب ہیرو ہیروئن بننے کی نہیں رہی، فردوس جمال
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اب فلموں یا ڈراموں میں ہیرو ہیروئن کا کردار نبھانے کی عمر کے نہیں رہے۔
سوشل میڈیا پر سینئر اداکار فردوس جمال کے ایک انٹرویو کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر اپنی ماضی کی تنقید پر بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ اپنی رائے کا اظہار کرنا تھا۔
فردوس جمال نے کہا کہ پاکستان میں ہیرو اور ہیروئن کا تصور کم عمر افراد سے منسلک ہے، جہاں ہیروئن کی عمر عموماً 16 سے 20 سال تک سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ماہرہ خان اس عمر کے زمرے میں نہیں آتیں، اس لیے انہیں ہیروئن کیوں سمجھا جاتا ہے؟
اداکار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیروئن وہ ہوتی ہے جو نوجوانوں کے دلوں کو لبھائے، لیکن ماہرہ خان دیکھنے والوں میں ایسا تاثر پیدا نہیں کرتیں۔