اسٹاک مارکیٹ میں 2ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس میں 99ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی بڑی تیزی کے رجحان ہے جس کے سبب انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

جمعے کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 686 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 98014 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

مثبت رجحان کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1205پوائنٹس اور پھر 1303 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس بڑھ کر 98631 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں یکدم 2057 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھنے میں آئی جس سے انڈیکس کی 98000 کے بعد 99000 پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور ہوگئی اور انڈیکس بڑھ کر 99385 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38پیسے کی کمی سے 277روپے 57 پیسے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مندی چھا گئی تھی، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، تاہم آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔

Load Next Story