زیریں سندھگستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرے و ریلیاں جاری
ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر دھرنا، امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ
گستاخانہ فلم کے خلاف ٹنڈو محمد خان اور بدین میں ہفتہ کے روز بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
ٹنڈو محمد خان میں ٹنڈو سائیں داد اور سرہندی آباد کے رہائشیوں نے ٹنڈو سائیں داد سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر سرمد جان سرہندی اور پیر جمال جان سرہندی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔
علاوہ ازیں قادریہ جیلانی جماعت نے مسجد اقصیٰ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ بدین میں جمعیت مشائخ اہلسنت کے تحت حاجی محمد سومرو، نائب صدر محمد قاسم چانڈیو، جنرل سیکریٹری حاجی گل محمد سومرو، حافظ محمود سومرو، حافظ غلام مصطفیٰ سومرو اور علماء کرام کی قیادت میں کڈھن روڈ سے پریس کلب تک نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر امریکا کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔مظاہرین سے ضلع ٹھٹھہ کے چلیا شہر میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے دھرنا دے کر ٹھٹھہ، حیدرآباد روڈ بلاک کر دیا، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔