دنیا کی سب سے لمبے اور چھوٹے قد والی خواتین کی پہلی بار ملاقات
بیسویں سالانہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ڈے کے موقع پر لندن میں پہلی بار دنیا کی سب سے لمبے اور سب سے چھوٹی قد والی خواتین نے ملاقات کی۔
رومیسا گیلگی، ایک 27 سالہ ترک ویب ڈویلپر اور بھارتی اداکارہ جیوتی امگے دی ساوائے نے لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔
رومیسا گیلگی نے اس موقع کے حوالے سے مذاقاً کہا کہ قد کے فرق کی وجہ سے ہمارے لیے بعض اوقات نظریں ملا کر بات کرنا مشکل تھا۔
تاہم انہوں نے کہا ہم دونوں کا ملنا بہت اچھا اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔ مزید برآں ہم نے دریافت کیا کہ ہم میں بہت کچھ مشترک ہے۔
30 سالہ امگے 62.8 سینٹی میٹر (2 فٹ 1 انچ) کی سب سے چھوٹی خاتون ہیں جب کہ گیلگی 215.16 سینٹی میٹر (7 فٹ 1 انچ) کی دنیا کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام رکھتی ہیں۔
گیلگی کو ویور سنڈروم نامی ایک نایاب حالت ہے جس کی وجہ سے تیزی سے نشوونما ہوتی ہے اور ہڈیوں کی خرابی ہوتی ہے۔
دوسری جانب امگے، جنہوں نے امریکی ٹی وی سیریز امریکن ہارر اسٹوری میں ما پیٹائٹ کا کردار ادا کیا ہے، بونے پن کی ایک شکل ہے جسے achondroplasia کہتے ہیں، کا شکار ہیں۔