کراچی میں جاری دفاعی نمائش ’ آئیڈیاز 2024 ‘ ختم ہوگئی
کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیازاختتام پذیرہوگئی، سامان حرب کی نمائش کے دوران 82 معاہدوں پردستخط ہوئے،نمائش میں پہلے نمبرپرترکیہ ، دوسرے پرچین رہا جبکہ مقامی کٹیگری میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کو ایوارڈ دیا گیا۔
ایکسپوسینٹر کےکشمیرمارکی میں عالمی دفاعی نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج سمیت غیرملکی مندوبین اوردفاعی اتاشی شریک ہوئے،شرکا نے یک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا، اختتامی تقریب میں مسلح افواج کے دستوں کے بینڈز نے شاندار سلامی دی، تقریب میں سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوارچراغ حیدرنےبطورمہمان خصوصی شرکت کی،ڈائریکٹرجنرل ڈیپو اسد نوازخان کےعلاوہ دیگربھی موجود تھے۔
سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار نے کہا کہ ہم دفاعی نمائش آئیڈیاز کےانعقاد پروفاقی اور صوبائی حکومتوں کےمشکور ہیں،تمام قانون نافذکرنے والےاداروں کے تعاون سےاتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوا،جس میں لاتعداد لوگ شریک ہوئے،آئیڈیازخطےکی سب سے بڑی نمائش ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آئیڈیاز2024کے دوران کل 82ایم اویوزپردستخط ہوئے،ٹیکنالوجی پارکس کے لیے 15ایم اویوز،سوئزرلینڈ کی کمپنی کے ساتھ 10ارب روپے،مڈل ایسٹ کے ممالک کے ساتھ 10ایم اویوزسائن ہوئے جبکہ افریقی ممالک کے ساتھ 5 نئی مفاہتی یادداشتوں پردستخط ہوئے۔
سیکریٹری ڈیفنس پروڈکشن کے مطابق گذشتہ آئیڈیازمیں ایک اعشاریہ تین ارب ڈالرزکی دفاعی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی گئی،ہمارے عسکری وسامانِ حرب کو دنیا میں خوب پذیرائی ملی ہے،ملکی ڈیفنس انڈسٹریزفروغ پارہی ہیں،دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلحے کی تشہیر کی جارہی ہے۔
اس موقع پرڈی جی ڈیپومیجرجنرل اسد نوازخان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2024نمائش کےکامیابی پر مسرور ہیں، بین الاقوامی پارٹنرزکی شرکت ہمارے ہتھیار برائے امن کےمقصد کو پورا کرتی ہے،اس ایونٹ نےتمام شریک ممالک کوباہمی تعاون بڑھانےکا موقع فراہم کیا،دفاعی مصنوعات کی برآمدات کےفروغ میں ڈیپواپنا کردارادا کررہی ہے۔
اس سےقبل سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوارلیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر،ہلال امتیاز(ملٹری) (ریٹائرڈ) نے آئیڈیازکےموقع پرنئے فلیگ شپ اسٹورکا افتتاح کیا، پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلےفلیگ شپ اسٹورکوبزنس حب کےطورپراستعمال کیاجائے گا،جہاں پی اوایف کی تمام پراڈکٹس رکھی جائیں گی۔
لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ، ہلال امتیاز (ملٹری)،چیئرمین پی اوایف بورڈ نے سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوارکوپی اوایف فلیگ شپ اسٹور سےمتعلق بتایا،ڈی ایچ اے اسلام آباد میں قائم کیے گئےاس فلیگ شپ اسٹورکی شمولیت سے پی او ایف کی اب 8 آؤٹ لیٹس پشاور،واہ کینٹ،راولپنڈی، اسلام آباد،لاہوراورکراچی میں قائم ہیں،فلیگ شپ اسٹورپرلائسنس ہولڈرمقامی خریداروں کےلیےغیرممنوعہ بورکا اسلحہ وایمونیشن دستیاب ہوگا،مقامی مارکیٹ میں معروف شاہین کارتوس کےعلاوہ شکارسےمتعلق سامان بھی اسٹورپررکھا گیا ہے۔