آئی سی سی کا چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس طلب

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ممکنہ طور پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت چمپیئنزٹرافی کے انعقاد پر بات کی جائے گی

چمپیئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ہائبرڈ ماڈل مسترد کرچکا ہے—فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر بات ہوگی۔

میزبان پاکستان پہلے ہی بھارتی ٹیم کے پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرچکا ہے۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ اگر بھاتی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو پھر پاکستان بھی کسی مقام پر بھارت سے نہیں کھیلے گا۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل بھی نیوٹرل مقام پر کرائے جاسکتے ہیں، دوسری جانب چیمپئمز ٹرافی کے شیڈول کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے آئی سی سی شدید دباؤ میں ہے۔

Load Next Story