آئی سی سی کا چمپیئینز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس طلب

اجلاس میں ممکنہ طور پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بات کی جائے گی

لاہور:

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چمپیئینز ٹرافی کے مستقبل پر ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چمپیئینز ٹرافی کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر بات ہوگی۔

میزبان پاکستان پہلے ہی بھارتی ٹیم کے پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ اگر بھاتی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو پھر پاکستان بھی کسی مقام پر بھارت سے نہیں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کی ڈیڈلائن بھی ختم، اب کیا ہوگا؟

بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل بھی نیوٹرل مقام پر کرائے جاسکتے ہیں، دوسری جانب چیمپئمز ٹرافی کے شیڈول کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے آئی سی سی شدید دباؤ میں ہے۔

Load Next Story