28 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ماہرین فلکیات
ماہرین فلکیات نے 28 جولائی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ظاہر کیے ہیں جس کے تحت کراچی میں غروب آفتاب کے بعد 44 منٹ تک چاند نظر آسکتاہے۔
چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہےکہ 28 جولائی بروز پیر کو شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ، کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ اور غروب قمر 8 بج کر 4 منٹ ہے جبکہ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد 44 منٹ کے دوران چاند نظر آسکتا ہے۔
توصیف عالم کے مطابق 28 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 40 گھنٹے 2 منٹ ہوگی جس کے باعث مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بھی چاند نظر آسکتا جبکہ جن علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ان میں کراچی،جیوانی،پسنی،اوماڑہ،مٹھی،ننگرپارکر،بدین،بہاولپور اور جام پور شامل ہیں۔