آئی ڈی پیز کی آڑ میں سندھ میں داخل ہونیوالے 18 دہشت گرد گرفتار لاڑکانہ پولیس

شناختی دستاویزات رکھنے والے آئی ڈی پیز کو سندھ میں داخلے سے نہیں روکا جاسکتا، ڈی آئی جی لاڑکانہ

دہشت گردوں کی صوبے میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے،جاوید عالم اوڈھو، فوٹو:فائل

پولیس نے آئی ڈی پیز کی آڑ میں سندھ میں داخل ہونے والے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔


ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق سندھ میں داخل ہونے والے 18 دہشت گردوں کو کموں شہید اور کشمور کے راستے سندھ میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 6 دہشت گردوں کو کموں شہید کے قریب چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا اور یہ تمام گرفتاریاں ایک ہفتے کے دوران عمل میں آئیں جبکہ اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دیگر متعدد دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ شناختی دستاویزات رکھنے والے آئی ڈی پیز کو سندھ میں داخلے سے نہیں روکا جاسکتا تاہم اس دوران دہشت گردوں کی صوبے میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
Load Next Story