یوم آزادی والے دن ملک کو بادشاہوں سے آزاد کرائیں گےعمران خان
ملک حالت جنگ میں ہے اوروزیراعظم سرکاری خرچے پر اپنے اہل خانہ کو لے کر 9 روز کیلئے عمرے پر چلے گئے،چیرمین تحریک انصاف
ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم یوم آزادی والے دن ملک کو بادشاہوں سے آزاد کرائیں گے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے، آئی ڈی پیز گھروں سے باہر ہیں اور ملک حالت جنگ میں ہے لیکن وزیراعظم اس مشکل وقت میں ملک سے باہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سرکاری خرچے پر اپنے اہل خانہ کو لے کر 9 روز کے لیے عمرے پر گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بڑے سے بڑا ڈاکو بھی الیکشن لڑتے وقت یہی کہتا ہے کہ میں عوام کے لیے انتخاب لڑرہا ہوں جبکہ منتخب ہونے کےبعد اسے عوام کا کوئی خیال نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ہم یوم آزادی کے روز ملک کو بادشاہوں سے آزاد کرائیں گے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آنے والی تبدیلی کو سراہتا ہوں تاہم صوبے میں اسکولوں اور اسپتالوں کا نظام تبدیل کرنے کے لیے ابھی وقت درکارہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر بہت ظلم کیا گیا ہے لیکن اب صوبے پر ظلم سہنے کا وقت گزر چکا ہے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک صوبے پر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم حکمران بزدل ہیں،فلسطین میں نہتے اور معصوم لوگوں کو مارا جارہا ہے لیکن مسلم حکمران خاموش ہیں کیونکہ ان کے مفادات مغرب میں ہیں وہ اسی لیے اسرائیلی بربریت پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔