حکومت سڑکیں کھولے اور صوبہ میرے حوالے کرے اگر احتجاج ہوا تو استعفی دے دوں گا، گورنر پنجاب

پی ٹی آئی احتجاج کا اعلان کرتی ہے تو حکومت فوراً کنٹینرز لگادیتی ہے، گورنر پنجاب

فوٹو فائل

لاہور:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیش کش کی ہے کہ حکومت موٹروے اور سڑکوں کو کھول کر پنجاب میرے حوالے کرے اور اگر پھر احتجاج ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کوئی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت فورا کنٹینر لگا دیتی ہے، موٹر وے اور سڑکوں کو کھولیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، اگر احتجاج ہو جائے تو استعفے دے دوں گا۔

Load Next Story