جمال سعود مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے بعد وطن واپس

جمال سعود نے فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں فتح حاصل کر کے پہلی بار پاکستان کا نام فاتحین میں بھی لکھوایا

پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود کوریا میں مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈر جمال مسعود اتوار کی رات کوریا سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

کوریا میں ہونے والی ’مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ‘ میں دنیا بھر کے تن سازوں نے حصہ لیا۔

پاکستانی باڈی بلڈر جمال سعود نے اپنی خوبصورت جسامت سے نہ صرف دوسری پوزیشن حاصل کی بلکہ فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں فتح حاصل کرکے  پہلی بار پاکستان کا نام فاتحین میں بھی لکھوایا۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین نے جمال سعود کی اس کامیابی پر تن ساز کو ڈھیروں مبارکباد دی اورانہیں پاکستان کا فخر قرار دیا۔

جمال سعود کا اپنی کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں، پاکستان کی بدولت ہوں۔مستقبل میں بھی اس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک وقوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

Load Next Story