کار حادثے میں جان بچانے والوں کو رشبھ پنت نے اسکوٹرز تحفے میں دے دیں
سال 2022 میں المناک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے انکی جان بچانے والے 2 لڑکوں کو اسکوٹرز تحفے میں دے دیں۔
7کرکٹ کی رپورٹ کے مطابق 30 دسمبر 2022 کو کار حادثے کا شکار ہونیوالے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو رجت کمار اور نیشو کمار نامی دو افراد نے باحفاظت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں علاج ہوا اور پھر ڈیڑھ سال کے بعد کرکٹ گراؤنڈ میں واپسی ہوئی۔
رشبھ پنت نے 2023 کار حادثے میں انکی جان بچانے والے دونوں افراد کا شکریہ بھی ادا کیا تھا اور کہا کہ آپ دونوں کے احسان کو زندگی بھر یاد رکھوں گا۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی
انکا کہنا تھا کہ میں انفرادی طور پر سب کا شکریہ ادا کرنے کے قابل نہ ہوں لیکن دو ہیروز رجت کمار اور نیشو کمار جنہوں نے حادثے کے بعد میری جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی انکا مقروض ہوں۔
دوسری جانب کرکٹر کے محاذ پر رشبھ پنت بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں، انہوں نے پہلی اننگز میں 37 رنز کی اننگز جس میں بھارتی ٹیم محض 150 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: رشبھ پنت کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار
یاد رہے کہ رشبھ پنت کی گاڑی اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس میں کرکٹر کو گہرے زخم آئے تھے جبکہ دو مقامی افراد نے انہیں باحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا۔