جب مداح خاتون نے ندا کو یاسر نواز کی بیٹی سمجھا؛ دلچسپ واقعہ ہدایتکار کی زبانی
اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا دلچسپ وقعہ سنایا جسے سُن کے سب کے قہقہے چھوٹ گئے۔
نجی چینل کے پروگرام میں مہمان یاسر نواز نے وزن کم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے ایک دلچسپ ترین واقعے نے مجھے وزن کم کرنے کی جانب راغب کیا۔
یاسر نواز نے بتایا کہ جن دنوں میرا وزن 108 کلو تھا اور میں کافی موٹا لگتا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک معصوم سی خاتون میرے پاس آئیں۔
خاتون نے کہا کہ میں آپ کی مداح ہوں اور تمام ڈرامے دیکھے ہیں۔ میں اپنی تعریف سن کر بہت خواش ہوا۔
یاسر نواز نے بتایا کہ اس دوران ندا بھی قریب ہی کھڑی تھیں۔ اُن خاتون نے ندا کو دیکھ کر کہا کہ کیا آپ کی بیٹی بھی ساتھ آئی ہے۔
ہدایتکار یاسر نے بتایا کہ یہ سن کر ندا کا تو ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا اور میں نے بھی کہہ دیا کہ ہاں بیٹی صلہ بھی ساتھ آئی ہے۔
یاسر نواز نے کہا وہ خاتون ہمارے ساتھ 10 منٹ تک گفتگو کرتی رہیں اور سیلفی بھی لی لیکن وہ ندا کو پہچان نہ سکیں۔ جس پر میں نے تہیہ کرلیا کہ اب تو وزن کم کرنا ہے۔