پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں پہلی مرتبہ افسران کی بڑے پیمانے پر ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

ترقیاں پانے والےافسران کا تعلق شعبہ ایئرپورٹ سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول، لیگل اور سول انجینئرنگ سے ہے

فوٹو- فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو حصوں میں تقسیم کے بعد بننے والے دوسرے ادارے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں پہلے مرتبہ افسران کی بڑے پیمانے پر ترقیاں کردی گئیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو کیڈر 3 سے لے کر 8 تک کے افسران کو ترقی دے دی گئی، ترقیاں پانے والےافسران کا تعلق شعبہ ایئرپورٹ سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول، کمرشل، لیگل، ایچ آر الیکٹرانکس اور سول انجینئرنگ سے ہے۔

کراچی ایئرپورٹ مینیجر محمد عرفان خان کو ایگزیکٹو کیڈر 7 میں ترقی دے دی گئی، سینئر افسر فہیم یار خان کو سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگزیکٹو کیڈر 8 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی منظوری کے بعد افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Load Next Story