لاہور؛ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس، اگلے چار سال کیلیے نئے عہدیداروں کا انتخاب

پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ کی بطور آبزرور اجلاس میں شرکت

پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں صدارت کے لیے زوریز لاشاری پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ لیفٹینٹ کرنل احمد علی خان اگلے چار سال بھی مزید سیکرٹری کے عہدہ پر ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

خزانچی کے لیے محمد عاطف شفیق کا انتخاب کیا گیا میجر (ر) ماجد وسیم چیئرمین ، یاسمین ارشد سینیئر نائب صدر اور فاطمہ لاکھانی لائف ممبر منتخب ہوئیں جبکہ رونک لاکھانی، لیفٹیننٹ کرنل سعید احمد خان اور دانیال لاشاری ایسوسی ایٹ سیکرٹری بن گئے ۔

کموڈور مظہر بشیر، فاروق احمد، بریگیڈئر رضوان رفیع نائب صدور منتخب ہوئے جبکہ  دانش لاکھانی، اسد ملک، سعدیہ عمر، سہیل اصغر رضوان عنایت اللہ اور محمد حفیظ ایگزیکٹو ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ نے بطور آبزرور اجلاس میں شرکت کی۔

Load Next Story