کراچی میں درجہ حرارت میں کمی، رات کے وقت خنکی میں اضافہ

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات

کراچی میں رات کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلشن حدید ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرات 19 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ کل کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ دن میں تیز دھوپ اور رات میں خنک موسم چند روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔

درجہ حرارت میں کمی آنے سے شہر میں رات کے وقت خنکی بڑھ گئی ہے۔ صوبے کے دیگر شہروں لاڑکانہ،موہنحودڑو،جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے چند روز قبل پیشگوئی کی تھی کہ  آنے والے دنوں کے دوران شہرمیں قدرے خنک موسم میں بتدریج اضافہ ہوسکتا ہے۔ صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے۔

Load Next Story