پیسوں کے لالچ میں دوست کا دوستوں کے ہاتھوں قتل

ملزمان نے تاوان کی رقم ملنے کے باوجود نوجوان کو قتل کیا، پولیس

پیسوں کے لالچ میں دوستوں نے مل کر اپنے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں ملزم عبدالله شاہد اور اس کے ساتھی نے 29 سالہ نوجوان احسن سلیم کو اغوا کیا۔ ملزمان نے رہائی کے بدلے اہل خانہ سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ پیسوں کی ادائیگی کے باوجود ملزمان نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نوجوان کی لاش نہر میں پھینک دی۔

مقتول احسن کے بھائی اویس سلیم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے نہر سے لاش برآمد کر کے ایک ملزم کو  گرفتارکر لیا۔ لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

Load Next Story