گوگل میپ سے رہنمائی؛ بھارت میں کار ٹوٹے پل سے دریا میں جا گری، 3 ہلاکتیں

تیز رفتار کار اُس پُل پر چڑھ گئی جس کا اگلا حصہ بارش کے باعث ٹوٹ کر گر گیا تھا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے فرید پور میں ٹوٹے ہوئے پُل کی 50 فٹ بلندی سے ایک کار دریا میں جاگری گر جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار سوار بریلی سے داتا گنج جانے کے لیے جی پی ایس استعمال کرتے ہوئے گوگل میپ کی مدد سے سفر طے کر رہے تھے۔

اس دوران کار سوار ایک زیرِ تعمیر پُل پر چڑھ گئے جس کا اگلا حصہ بارشوں میں منہدم ہوگیا تھا۔ گاڑی رام گنگا دریا میں گر گئی۔ 

ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کی زیر تعمیر پُل پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی تھی۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ پُل کا پہلا حصہ بالکل درست حالت میں تھا جس کی وجہ سے کارسوار پل پر چڑھ گئے اور اوپر پہنچتے ہیں لیکن پُل کا اگلا حصہ موجود نہیں تھا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پُل کا اگلا حصہ دریا میں گرگیا تھا لیکن یہ تبدیلی جی پی ایس میں اپڈیٹ نہیں ہوئی تھی۔ اس لیے کارسوار کو اندازہ نہیں ہوا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے دو مسافر فرخ آباد کے رہائشی امیت اور وویک کمار تھے جب کہ تیسرے نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

 

Load Next Story