سندھ ہائیکورٹ کی آئینی کیسز سماعت سے متعلق عبوری اختیار کی مدت ختم

عبوری اختیار کی مدت ختم ہونے پر سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں التوا کا شکار ہوگئی ہیں

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی کیسز کی سماعت سے متعلق عبوری اختیار کی مدت ختم ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل نادر جان حج پر جانا چاہتے ہیں لیکن پاسپورٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی بھی تصدیق نہیں کی جارہی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس آئینی درخواستوں کی سماعت کا اختیار ہی نہیں ہے۔ جب تک نئی ہدایات نہیں آتی ہم آئینی درخواست نہیں سن سکتے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت دائرہ اختیار میں نہ آنے کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ عبوری اختیار کی مدت ختم ہونے پر سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں التوا کا شکار ہوگئی ہیں۔

Load Next Story