شادی صرف صدیوں پرانی روایت اور بیکار کام ہے، جاوید اختر
بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے حال ہی میں شادی اور اپنی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے کہا کہ کسی بھی رشتے کی بنیاد باہمی عزت اور احترام پر ہوتی ہے۔ انہوں نے شادی کے تصور کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صدیوں پرانی روایت ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ’کچرا‘ جمع کر چکی ہے۔
جاوید اختر مطابق ان کا اور شبانہ کا رشتہ دوستی پر مبنی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا وہ اور ان کی اہلیہ بمشکل شادی شدہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم دوست ہیں، شادی فضول کام ہے، یہ صرف ایک صدیوں پرانی روایت ہے جو وقت کے ساتھ غیر ضروری معنی اور اہمیت حاصل کر چکی ہے۔