جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کردی

آئینی کمیٹی جسٹس اے کے آغا کی سربراہی میں  جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہوگی، ذرائع

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کردی۔ جسٹس اے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا.جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججوں کی نامزدگی 11 اور 4 کے اکثریتی فیصلے سے ہوئی۔

جسٹس عبدالکریم خان آغا آئینی بینچز کے سربراہ نامزد کیے گئے،جسٹس سلیم جیسر ، جسٹس عمر سیال جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس عبدالمبین لاکھو،جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ثنا اکرام منہاس ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس ارباب علی ہکڑو آئینی بینچوں کے لیے نامزد ہوئے۔

جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اختلافی رائے دی جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دو ممبران عمر ایوب اور شبلی فراز شریک نہیں ہوئے،اجلاس میں دونوں ممبران کا تقریباً دو گھنٹے تک انتظار کیا گیا،انتظار کے بعد دونوں ممبران کے فون بند ہونے کے سبب اجلاس تاخیر سے شروع ہوا۔

 

 

Load Next Story