کراچی؛ واٹرکارپوریشن کا پانی کے بلوں میں یکمشت ادائیگی پر رعایت دینے کا اعلان

میئرکراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر پانی کے بلوں پریکمشت ادائیگی پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی

فوٹو فائل

کراچی:

واٹرکارپوریشن نے پانی کے بلوں میں یکمشت ادائیگی پر رعایت دینے کا اعلان کردیا، اس اسکیم سے شہری فائد اٹھا سکتے ہیں بصورت دیگر اسکیم کے ختم ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹر کارپوریشن نے میئرکراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر پانی کے بلوں پریکمشت ادائیگی پر 35 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے اور شہریوں  کے لیے یہ اسکیم پیش کی گئی ہے، 31جنوری اس کا آخری دن ہے اس میں شہری اپنے بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں جن کو بھرپور رعایت ملے گی۔

 واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ صارف جنہوں نے کئی ماہ سے پانی کے بل نہیں جمع کرائے وہ یکمشت جمع کرادیں گے تو ان کو 35 فیصد رعایت ملے گی اوراگر 31 جنوری تک پانی کے بل نہیں جمع کرائے تو نادہندہ صارفیں کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی، ان کے پانی وسیوریج کے کنکشن منقطع کرد یے جائیں گے اور پانی کی موٹریں ضبط کرلی جائیں گی۔

 

Load Next Story