"دی نائٹ مینیجر" انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد، ادیتیہ رائے کپور جیتنے کیلئے پرجوش

تقریب 26 نومبر کو منعقد ہوگی اور اس میں ادیتیہ اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں

مشہور اداکار ادیتیہ رائے کپور کی پہلی او ٹی ٹی سیریز دی نائٹ مینیجر کو 2024 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری میں بھارت کی واحد نامزدگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ تقریب 26 نومبر کو منعقد ہوگی، اور اس میں ادیتیہ اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

ادیتیہ نے ایک انٹرویو میں کہا، "یہ ایک قریبی ٹیم تھی جس نے اس شو پر کام کیا۔ ہم سب کے لیے یہ ایک خاص موقع ہے۔ نامزد ہونا ہی بڑی بات ہے، لیکن اگر ہم جیت گئے تو یہ خوشی دوبالا ہو جائے گی۔"

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ نامزدگی ان کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے، تو انہوں نے جواب دیا، "کسی بھی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے، خاص طور پر جب بین الاقوامی سطح پر پہچان ملے۔ لیکن اصل کامیابی ناظرین کی محبت ہے۔ وہ ہمارے کام کو سراہتے ہیں، اور یہی سب سے اہم ہے۔"

یہ نامزدگی بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز ہے اور ادیتیہ رائے کپور کے کیریئر میں بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، خاص طور پر جب وہ بالی ووڈ سے او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔
 

Load Next Story