کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے، مریم نواز

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے 4 رینجرز کو کچل کر شہید کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں  شرپسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے۔ ظلم کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے۔ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔ 4 رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے پر دکھ اور افسوس ہے۔

Load Next Story